ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپورمیں پنچایت ڈیولپمنٹ افیسر، خاتون اہلکار کے ساتھ سیکس اسکینڈل میں پھنس گیا

کنداپورمیں پنچایت ڈیولپمنٹ افیسر، خاتون اہلکار کے ساتھ سیکس اسکینڈل میں پھنس گیا

Thu, 12 Apr 2018 19:16:34    S.O. News Service

کنداپور 12؍اپریل (ایس او نیوز)کنداپور تعلقہ کے نالکور گرام پنچایت میں موجود ڈیولپمنٹ افیسر(پی ڈبلیو او)  کے تعلقات اس کے اپنے دفتر کی ایک اسٹاف خاتون سے اتنے ڈیولپ ہوگئے کہ دفتر میں لگے ہوئے سی سی کیمرے پردھیان دئے بغیر وہ دونوں جنسی عمل میں مصروف ہوگئے۔ اور اس فوٹیج کی وجہ سے یہ سیکس اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔

اس ناجائز جنسی عمل میں ملوث پی ڈی او کانام اننتا پدمنابھن نائیک بتایا جاتا ہے، جو اس گرام پنچایت میں گزشتہ ایک سال سے خدمات انجام دے رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پدمنابھن اس غیر شادی شدہ خاتون اسٹاف کو ڈیوٹی کے وقت ہی اپنی جنسی تسکین کے لئے استعمال کیا تھا۔یہ افیسر حالانکہ ایک سابق فوجی ہے، مگر اس کے تعلق سے عوام کی شکایت ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں اور رشوت خوری میں بھی ملوث ہے۔


Share: